Wednesday, 30 October 2013

THAI SALAD






تھائی سلاد

اجزاء:
پپیتا(درمیانے سائز کا) ۔۔ ایک عدد
جھینگا پاؤڈر ۔۔ 4/1 کپ
لہسن پیسٹ ۔۔ ایک چائے کا چمچہ
فش سوس ۔۔ چار کھانے کے چمچے
شکر ۔۔ ایک چائے کا چمچہ
سویٹ چلی سوس ۔۔ دو چائے کے چمچے
ہری پیاز ۔۔ آدھا ۔۔ عدد
کھیرا(سلائس کاٹ لیں) آدھا عدد
لیموں کا رس ۔۔ چار کھانے کے چمچے
سلاد پتے ،، حسب ضرورت

ترکیب:
پپیتے کو چھیل کر بیچ الگ کر کے کیوبز کاٹ لیں۔ ایک پیالے میں جھنیگا پاؤڈر، لہسن پیسٹ، دو کھانے کے چمچے فش سوس اور دو کھانے کے چمچے لیموں کا رس مکس کر کے ہموار پیسٹ تیار کرلیں۔ تیار شدہ پیسٹ کو پپیتے کے کیوبز کے اوپر ڈالیں۔ شکر، سویٹ چلی سوس، بچی ہوئی چلی سوس، لیموں کا رس شامل کر کے چمچے کی مدد سے مکس کریں۔ سلاد پلیٹر میں پہلے سلاد کے ہتے بچھا کر اوپر پپیتے کے کیوبز رکھیں۔ کھیرے اور ہری پیاز سے گارنش کر کے سرو کریں۔